فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای)نے حکومتی کفایت شعاری اور ایندھن کے بچاؤ کے اقدامات کے تحت وفاقی تعلیمی اداروں کے لئے ہفتے میں چار دن تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی تعلیمی اداروں میں ہفتے میں چار دن تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے حکومتی کفایت شعاری اور ایندھن کے بچاؤ کے اقدامات کے تحت وفاقی تعلیمی اداروں کے لئے ہفتے میں چار دن تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف ڈی ای کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق اسلام آباد میں اس کے دائرہ کار میں آنے والے تمام تعلیمی ادارے پیر سے جمعرات تک آن کیمپس تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے جبکہ جمعہ کے روز تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور آئندہ احکامات تک جاری رہے گا۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام حکومت کی جانب سے جاری کردہ کفایت شعاری اور ایندھن کے تحفظ سے متعلق پالیسی کے تسلسل میں اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد توانائی کے استعمال میں کمی لانا اور وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے۔ دستاویز کے مطابق یہ ہدایات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای کی منظوری سے جاری کی گئی ہیں اور اس کا اطلاق اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقوں میں قائم ماڈل کالجز، سکولز اور ایکس-ایف جی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ایف ڈی ای نے تمام ایریا ایجوکیشن آفیسرز اور اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں۔








