وفاقی تعلیمی بورڈ میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے نشست کا اہتمام،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ قمر کی شرکت

54

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وفاقی تعلیمی بورڈ میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود اور پارلیمانی سیکرٹری تعلیم وجیہہ قمر اس کی مہمان خصوصی تھیں۔

اس موقع پر وفاقی وزارت تعلیم اور اس کے ذیلی اداروں میں کام کرنے والی خواتین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے زندگی کے مختلف شعبوں اور خصوصاً تعلیم کے شعبے میں خواتین کی خدمات کو سراہا۔

پارلیمانی سیکرٹری تعلیم وجیہہ قمر نے اس موقع پر کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ وہ خواتین کے عالمی دن کے حوا لے سےتقریب میں شریک ہیں۔ خواتین معاشرے کی تشکیل و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر شفقت محمود اور پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ قمر نے پودا بھی لگایا۔ خواتین کے عالمی دن کے حوا لے سے منعقدہ خصوصی نشست میں وفاقی وزارت تعلیم اور اس کے ذیلی اداروں میں کام کرنے والی خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔