وفاقی جامعات اور صوبائی تعلیمی اداروں میں روابط مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،سپیکر قومی اسمبلی

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وفاقی جامعات اور صوبائی تعلیمی اداروں میں روابط مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔طلبہ اور نوجوان رضاکار قومی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وفاقی جامعات اور صوبائی تعلیمی اداروں میں روابط مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔طلبہ اور نوجوان رضاکار قومی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ’’ہم ہیں پاکستان‘‘ ایس ڈی جیز یوتھ مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس ڈی جیز سیکریٹریٹ وفاقی و صوبائی قانون ساز اداروں میں ہم آہنگی کے لیے قائم کیا گیا۔قومی اسمبلی نے صوبائی اسمبلیوں کو پارلیمانی کاکسز کے قیام کے لیے تربیت فراہم کی۔تمام صوبائی اسمبلیوں میں پارلیمانی کاکسز فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔2024 سپیکرز کانفرنس نے صوبائی اسمبلیوں کے درمیان تعاون کو فروغ دیا۔ رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ ’’ ہم ہیں پاکستان‘‘ کا مقصد طلبہ کو قومی ترقی میں شراکت دار بنانا ہے۔نوجوانوں کی قیادت اور آگاہی کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں ۔’’ہم ہیں پاکستان‘‘ مہم نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتیں فروغ دے گی۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ’’ہم ہیں پاکستان‘‘مہم میں سرکاری سکولوں کے پرنسپلز کی شرکت خوش آئند ہے۔پرنسپلز کو تعلیمی اور سماجی حقائق کا براہِ راست ادراک ہوتا ہے۔تقریب میں اراکینِ قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی، ڈاکٹر شازیہ صوبیہ اسلم سومرو، میجر (ر) طاہر اقبال، سید حفیظ الدین، شیر علی ارباب اور مہتاب اکبر راشدی نے شرکت کی۔