
کراچی ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے فنانس اینڈ اکنامک افیئرز رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فنڈز میں 3 گنا اضافہ کیا ہے جس کو مزید بڑھایا جائے گا، این ای ڈی یونیورسٹی ملک کا بہترین ادارہ ہے، ہمارے ہاں سرکاری ملازمت کو ترجح دی جاتی ہے جبکہ بیرون ملک میں پرائیویٹ سیکٹر کو پرکشش سمجھا جاتا ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن ہر سال 11 ہزار 500 طالب علموں کو انٹرنیشنل اسکالر شپ پر تعلیم کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز این ای ڈی یونیورسٹی میں” انٹر نیشنل کانفرنس آن ایمرجنگ ٹرینڈز ان ٹیلی کام اینڈ الیکٹرونک انجیئنرنگ “ کی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔