وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی اور معیاری اشیاء ضروریہ فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے 19 اشیاء پر سبسڈی کیلئے اڑھائی ارب ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا ہے، پیکیج 7 ارب تک بڑھایا جا سکے گا’ عیدالفطر کے بعد بھی 5 اشیاء ضروریہ پر سبسڈی کا عمل جاری رہے گا ، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی اور معیاری اشیاء ضروریہ فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے 19 اشیاء پر سبسڈی کیلئے اڑھائی ارب ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا ہے' اشیاء کی طلب اور ضروریات پر یہ پیکیج 7 ارب تک بڑھایا جا سکے گا' عیدالفطر کے بعد بھی 5 اشیاء ضروریہ پر سبسڈی کا عمل جاری رہے گا …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی اور معیاری اشیاء ضروریہ فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے 19 اشیاء پر سبسڈی کیلئے اڑھائی ارب ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا ہے’ اشیاء کی طلب اور ضروریات پر یہ پیکیج 7 ارب تک بڑھایا جا سکے گا’ عیدالفطر کے بعد بھی 5 اشیاء ضروریہ پر سبسڈی کا عمل جاری رہے گا ‘ 4 ہزار سے زائد یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا’ گھی’ چینی’ پتی’دالوں’ چاول سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے’ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی دستیابی کی مانیٹرنگ کیلئے ضلعی سطح پر مانیٹرنگ اور ٹاسک فورس بنائی جائیں گی’ رضاکار فورس راشن پہنچانے اور کیش منتقلی میں سہولت کاری کیلئے قائدانہ کردار اداکر رہی ہے’ وزیراعظم معاشی ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلٹی سٹورکارپوریشن کو 10 ارب جاری کر دیئے گئے ہیں’ (آج) جمعہ سے ملک بھر میں موبائل سٹور شروع کر رہے ہیں’ دیہاتوں اور یونین کونسل کی سطح پر مزید 500 یوٹیلٹی سٹور کھولے جائیں گے’ یوٹیلٹی سٹور وزیراعظم کے وژن کی تکمیل میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے’ وزیراعظم کی پالیسی کا محور مرکز عوامی مشکلات کا تدارک کرنا ہے ۔ یہ باتیں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جمعرات کو ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ کے دوران کہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں اسی طرح اس کورونا وائرس کے چینلج میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے غربت کی نچلی سطح پر زندگی گزارنے والے افراد کیلئے کیش ایمرجنسی ٹرانسفر پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے’ اس مرحلے میں 12ہزار روپے فی خاندان کو ہدف بناتے ہوئے 144 ارب روپے عوام میں تقسیم ہونے جا رہے ہیں’ اس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ مستحقین مستفید ہوں گے’ وزیراعظم عمران خان نے جو عہد کیا ہے کہ کورونا کے متاثرین کو ہر طرح سے ریلیف کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں کمی کرکے مستحقین اور نادرا افراد حکومت کے ہر ریلیف پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا’ دوسری طرف یوٹیلٹی سٹورز کے ریلیف پیکیج آسانی پیدا کر نے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کو موثر اور بااختیار بنانے کا فیصلہ کیا’ یوٹیلٹی سٹورز کو عوام کے ریلیف کے لئے ایک ایسا ادارہ بنایا جا رہا ہے جو موجودہ صورتحال کے مطابق نہ صرف کورونا متاثرین کے لئے آسانی پیدا کرے بلکہ عام شہریوں کی رسائی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اشیاء پر یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی کو عیدالفطر تک بڑھانے کے ساتھ ساتھ فوڈ آئٹمز کی تعداد 19 کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن نے عوام کے اس مشکل اور تکلیف کے مرحلے میں بھرپور انداز سے کردار ادا کیا’ عوام براہ راست سہولت سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پچھلے رمضان کے دوران ڈیڑھ ارب کی سبسڈی دی گئی تھی جسے اس سال بڑھا کر اڑھائی ارب کر دی گئی ہے’ ضرورت کے مطابق اسے 7 ارب تک بڑھایا جاسکتا ہے’عیدالفطر کے بعد بھی 5 اشیاء ضروریہ پر سبسڈی کا عمل جاری رہے گا جبکہ 1200ارب کے ریلیف پیکیج میں 50 ارب یوٹیلٹی سٹور کو دینے کا جو اعلان کیا گیا تھا اس کی مد میں بھی 10ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان صبر اور ایثار کا مہنیہ ہے’ اس میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کو مکمل طور پر فعال بنا دیا گیا ہے’ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں مارکیٹس ‘ بازار’ شاپنگ مال بند تھے لیکن اس دوران بھی یوٹیلٹی سٹورز کھلے رہیں گے’ یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے ملازمین نے دن رات محنت کر کے عوام کو اشیاء ضروریہ پہنچائی یہ امر لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں حکومت یا کوئی ادارہ 100فیصد مسائل حل نہیں کرسکتا ہے’ عوام اور حکومت کا اشتراک ہی مسائل کے حل کا واحد ذریعہ ہے’ حکومت اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندے’ این جی اوز اور مخیر حضرات ایک مرتبہ پھرآگے بڑھ کرمشکل کی اس صورتحال میںدوسروں کا سہارا بنیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عمرحبیب خان لودھی نے کہا ہے کہ جنوری سے اب تک یوٹیلٹی سٹورز پر 25 ارب روپے کی سیل کی جا چکی ہے، گزشتہ ایک ماہ میں 8 ارب روپے کی سیل کی ہے ،رمضان کے بعد مزید 200 یوٹیلٹی اسٹورز کھولے جائیں گے،ڈھائی ارب سے رمضان ریلیف پیکیج 17 اپریل سے عید تک جاری رہے گا۔ یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں، ماہ رمضان میں عوام کو 19 اشیاء خوردونوش پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔