اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 اور 22 کے تین افسران کی تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، پولیس سروس کے انعام غنی کی خدمات پنجاب کے سپرد کی گئی ہیں جنہیں آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 22 کے آفیسر …
وفاقی حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 اور 22 کے تین افسران کی تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 اور 22 کے تین افسران کی تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، پولیس سروس کے انعام غنی کی خدمات پنجاب کے سپرد کی گئی ہیں جنہیں آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 22 کے آفیسر شعیب دستگیر جو کہ آئی جی پنجاب کے عہدے پر فائز تھے، کو تبدیل کرکے نارکوٹکس ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ پولیس سروس گریڈ 21 کے آفیسر انعام غنی کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں جنہیں حکومت پنجاب نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔ پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 22 کے آفیسر اﷲ ڈینو خواجہ کو سیکرٹری نارکوٹکس سے تبدیل کرکے ممبر وفاقی محتسب تعینات کر دیا گیا ہے، ان کی تعیناتی ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر ہے۔








