اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے سابق وزیر، عالمی شہرت یافتہ ماہر صحت اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن تعینات کر دیا۔ منگل کو وزارت خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بورڈ کی سربراہی …
وفاقی حکومت نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن تعینات کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے سابق وزیر، عالمی شہرت یافتہ ماہر صحت اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن تعینات کر دیا۔ منگل کو وزارت خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بورڈ کی سربراہی کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کرلی جس کے بعد ان کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر صحت عامہ کے شعبہ میں اصلاحات کے حوالے سے ایک بڑا نام ہیں۔ ملک بھر میں بالخصوص پسماندہ علاقوں میں تخفیف غربت اور کمزور طبقات کا سماجی تحفظ موجودہ حکومت کی اعلٰی ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا تقرر اس حوالے سے حکومتی عزم کا عکاس ہے۔








