اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وفاقی حکومت نے عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ ہائی سپیڈ کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 41 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 46 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں …
وفاقی حکومت کا عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وفاقی حکومت نے عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ ہائی سپیڈ کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 41 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 46 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 59 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کو فنانس ڈویژن سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سفارشات پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی منظوری دی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہو گا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 106 روپے 57 پیسے فی لیٹر، پٹرول (ایم ایس 92 رون) کی نئی قیمت 92 روپے 83 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 83 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 75 روپے 96 پیسے ہو گی۔








