اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،ہفتہ کو اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کے مشورے سے فیصلہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کریں گے ،اوگرا کی سمری وزارت خزانہ کو ملنے کے بعد میں نے اسے دیکھا ہے ،
سمری میں پیٹرول کی قیمت میں معمولی سی کمی کی اور ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ میں نےاس سمری پروزیراعظم شہبازشریف سے مشورے کے بعدفیصلہ کیا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی اور موجودہ قیمت برقرار رہے گی ۔
ان کا کہنا تھاکہ میں نے اوگرا کی سمری پر وزیراعظم سے بھی بات کی اور فیصلہ کیا کہ چاروں مصنوعات کی قیمتیں 31 اکتوبر2022تک برقرار رہیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ پٹرول ، ڈیزل ، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔