وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گے،وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا و نگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر اعلی نے وزیر اعظم کو گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں بشمول شندور روڈ، 20 میگاواٹ ہنزل پن بجلی منصوبہ، تتہ پانی روڈ اور اسکردو روڈ پر کام کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی کی ۔