وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بہارہ کہو سرکل پولیس کی کارروائی، بائیکیا ڈرائیور کے اندھے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

159

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بہارہ کہو سرکل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران واردات مزاحمت پر بائیکیا ڈرائیور کے اندھے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔ترجمان پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پولیس نے اندھےقتل میں ملوث ملزم عامر شاہ کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے12اکتوبر 2024کو دوران واردات مزاحمت پر تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں تیز دھار آلہ کے وار کرکے بائیکیا ڈرائیور محمد امجد کو قتل کرکے مو ٹر سائیکل اور مو بائل فون چھینا کر فرار ہو گیا تھا۔

ڈی آئی جی اسلام آبادنے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔