وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد15ہزار493ہوگئی ،کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد14ہزار621، 175افراد فوت ہو چکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد15ہزار493ہوگئی ہے،کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد14ہزار621ہوگئی ہے جبکہ 175افراد فوت ہو چکے ہیں۔اتوارکوڈپٹی کمشنر اسلام آبادحمزہ شفقات کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کی رپورٹ کیمطابق انتظامیہ کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاون کے بعد مختلف سیکٹروں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ لوئی بھیر میں …

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد15ہزار493ہوگئی ہے،کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد14ہزار621ہوگئی ہے جبکہ 175افراد فوت ہو چکے ہیں۔اتوارکوڈپٹی کمشنر اسلام آبادحمزہ شفقات کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کی رپورٹ کیمطابق انتظامیہ کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاون کے بعد مختلف سیکٹروں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ لوئی بھیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد50ہے.سیکٹر ائی ایٹ میں32، سیکٹر جی نائن میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 41، جی سیون 23،اور سیکٹر آئی ٹین میں کورونا وائرس کی تعداد21ہے۔ جی ایٹ میں کورونا کی تعداد35تک پہنچ گئی ۔ رپورٹ کے مطابق ترلائی میں22 اور بہارہ کہو میں متاثرہ افراد کی تعداد 26تک پہنچ گئی۔ روات 18اورسوہان 13ہے.رپورٹ کے مطابق سیکٹر جی 6 میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 25تک کم ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جی ٹین میں 18ہوگئی، سیکٹر جی الیون میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 18اور جی 13 میں کورونا کی تعداد 10ہے۔ جی15 10کیسسز،کرپا23،رپورٹ کے مطابق ایف سکس13،ایف سیون20، ایف الیون30، سیکٹر ای الیون 17تک کورونا کی تعداد پہہنچ گئی۔ کھنہ پل میں 22،چک شہزاد13،ائی نائن 9،ایف ٹین 10،ایف ایٹ 22،علی پور 10،ایچ 13میں 21اور کری8،جی 5میں 7 اورکورال میں 4متاثرہ مریض رپورٹ ہوئے ہیںجبکہ ای نائن میں 14کورونا کے کیسسز آئے ہیں،ترنول8کیسسز شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 14ہزار621ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ اسلام آباد میں مجموعی طورپر2 لاکھ42 ہزار 118افرد کے ٹیسٹ کیے گیے جن میں سے15ہزار493افراد کی ٹیسٹ مثبت آئی جبکہ 2 لاکھ 26ہزار625افرا کے ٹیسٹ رپورٹ منفی ائی ہے۔ حمزہ شفقات نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ افراد اموات کا شکار افراد کی تعداد 175ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلے سے ہی کورونا سے بچاؤ ممکن ہے، بلا ضرورت سے گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تاجر انتظامیہ کی جانب سے جاری ایس او پیز کو یقینی بنائیں،احتیاط سے کورونا جیسی خطرناک وباء سے بچا جا سکتاہے۔