وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں عید میلاد النبی کی تیاریاں زور و شور سے جاری

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں یوم ولادت حضور اکرم منانے کے لئے عید میلاد النبی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ حضور اکرم سے عشق کے اظہار کیلئے لوگوں نے مساجد، گھروں اور عمارتوں کو رنگا رنگ برقی قمقموں سے سجانے کا آغاز کر دیا ہے۔ ”اے پی پی“ کے مطابق مختلف مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص بچے …

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں یوم ولادت حضور اکرم منانے کے لئے عید میلاد النبی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ حضور اکرم سے عشق کے اظہار کیلئے لوگوں نے مساجد، گھروں اور عمارتوں کو رنگا رنگ برقی قمقموں سے سجانے کا آغاز کر دیا ہے۔ ”اے پی پی“ کے مطابق مختلف مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص بچے مذہبی جوش و خروش سے نعت خوانی اور دیگر تقریبات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایک شہری سید عمران عباس کاظمی نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی گلیاں برقی قمقموں سے روشن کی جا رہی ہیں اور میلاد محافل کے انعقاد کے ذریعے فضا نعت خوانی اور درود شریف سے گونج رہی ہے۔ ایک خاتون شہری آسیہ جاوید نے کہا کہ ان کی دادی میلاد شریف کے انعقاد کے لئے خواتین کی ایک بڑی محفل کا اہتمام کر رہی ہیں۔ ایک اور شہری فیضان شیخ نے کہا کہ خواتین محافل میلاد النبی کا اہتمام کر رہی ہیں جس میں وہ نعت اور حمد پیش کریں گی۔ قومی، صوبائی اور ضلعی سطح پر کانفرنسیں بھی منعقد کی جا رہی ہیں اور اخبارات کی جانب سے بھی خصوصی ضمیمے شائع کئے جا رہے ہیں۔ حضور اکرم کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لئے ٹیلی ویژن اور ریڈیو اسٹیشن خصوصی نشریات پیش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ملک کے بیشتر مقامات پر عید میلاد النبی کے حوالے سے بینرز، بیج، سٹیکرز اور جھنڈوں کے خصوصی سٹالز بھی قائم کئے گئے ہیں۔ پولیس نے بھی امن و امان کی صورتحال کو برقراررکھنے کے لئے سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے مختلف جگہوں پر اعلانات کے ذریعے لوگوں کو کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنے اور عوامی اجتماعات میں ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے۔ اسی طرح بسوں، ٹرکوں، ٹیکسیوں اور موٹر سائیکلوں کے مالکان بھی نبی آخر الزماں حضرت محمد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اپنی گاڑیوں کو سجا رہے ہیں۔