وفاقی دارالحکومت میں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے پھلوںاور سبزیوں کا نرخ نامہ جاری

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹ کمیٹی نے پھلوںاور سبزیوں کا نیا نرخ نامہ جاری کیا ہے۔ منگل کو مارکیٹ کمیٹی کے ترجمان کے مطابق جناح سپر، سپر اور کوہسار مارکیٹ کیلئے سبزیوں اور پھلوں کی جاری کردہ فہرست میں آلو 27 سے 30 روپے کلو، پیاز 62 سے 70 روپے کلو، ٹماٹر 38سے 44 روپے کلو، ادرک 315 سے 335 روپے …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹ کمیٹی نے پھلوںاور سبزیوں کا نیا نرخ نامہ جاری کیا ہے۔ منگل کو مارکیٹ کمیٹی کے ترجمان کے مطابق جناح سپر، سپر اور کوہسار مارکیٹ کیلئے سبزیوں اور پھلوں کی جاری کردہ فہرست میں آلو 27 سے 30 روپے کلو، پیاز 62 سے 70 روپے کلو، ٹماٹر 38سے 44 روپے کلو، ادرک 315 سے 335 روپے کلو، ادرک (تھائی) 315 سے 335 روپے فی کلو، لہسن دیسی 190 سے 220 روپے کلو، لہسن (چائنہ) 210 سے 240 روپے، لیموں87 سے 98 روپے کلو، بھنڈی 45 سے 53 روپے فی کلو، کدو 24 سے 28 روپے کلو، بینگن 17 سے 20 روپے کلو، مٹر95 سے 135 روپے کلو، فراش بین 60 سے 68 روپے کلو، ٹینڈا ولایتی 50 سے 60 روپے کلو، ٹینڈا دیسی 42 سے 48 روپے، کھیرا 44 سے 50 روپے کلو، شملہ مرچ 64 سے 72 روپے کلو، سبز مرچ 38 سے 45 روپے کلو، پھول گوبھی 60 سے 70 روپے کلو، بند گوبھی24 سے 28 روپے کلو، کریلہ 50 سے 58 روپے کلو، سبز توری 25 سے 30 روپے کلو، پالک 15 سے 19 روپے گٹھی، ماڑو 50 سے 57 روپے کلو، مولی 25 سے 30 روپے، اروی 60 سے 68 روپے کلو، گاجر چائنہ 52 سے 58 اور شلجم 40 سے 47 روپے فی کلو، شیور مرغی 160 روپے کلو اور انڈے فی درجن 97 روپے مقرر کئے ہیں۔ اسی طرح پھلوں کی قیمتیں سیب گاجا 80 سے 100 روپے فی کلو ، کیلا پاکستانی 50 سے 66 روپے فی درجن، کیلا دوئم 35 سے 40، امردو 42 سے 55 روپے فی کلو، آم انور راٹھور 85 سے 120 روپے فی کلو، آم کالا چونسا 40 سے 47 روپے ، آم چونسا 100 سے 140 روپے ، آم دیسی 40 سے 50 روپے ، آم فجری 50 سے 60 روپے ، آم نواب پوری چونسا 60 سے 80روپے، گرما 40 سے 45 روپے ،گرما کابلی44 سے 55، ناشپاتی پاکستانی 56 سے 75روپے ، آڑو سنگل تہہ سپیشل 90 سے 110 روپے ، آڑو تین تہہ 50 سے 65 روپے ،خوبانی کابلی 90 سے 120 روپے ، انگور سندرخانی 100 سے 145 روپے ، انگور کالا 110 سے 140 روپے ، میٹھا 90 سے 130 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اگر کوئی دکاندار اس ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرے تو فون نمبر 051-4867762 پر شکایت درج کرائیں تاکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔

مزید خبریں