اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب معتدل سطح پر رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 160 سے کم ہو کر 156 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 101 رہی۔
اس کے علاوہ گھاس کے پولن کی مقدار 11 جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 27 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔