وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

53
pollen

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب معتدل سطح پر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 183 سے کم ہو کر 159 پولن فی مکعب ہو گئی۔ اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 79 رہی جبکہ چیڑھ کے پولن کی مقدار 3، گھاس کے 5 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 68 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔