اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ فضا میں پولن کا تناسب بھی نچلی سطح پر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 34 سے بڑھ کر 35 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار صفر جبکہ گھاس کے پولن کی مقدار 6 رہی۔ فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 29 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔