اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب معتدل سطح پر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 42 سے بڑھ کر 44 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار صفر رہی جبکہ گھاس کے پولن کی مقدار 18 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 26 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔