وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا آج  ٹی وی گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہاب زبیری کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

118
وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا ٹی وی گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہاب زبیری کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے آج  ٹی وی گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہاب زبیری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر نے کہا کہ شہاب زبیری کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا،

مرحومہ کا انتقال سوگوار خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔ پسماندگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔