اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے سینئر صحافی مظہر اقبال کے سڑک حادثہ میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مظہر اقبال ایک بااصول، باہمت اور کہنہ مشق صحافی …
وفاقی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کا سینئر صحافی مظہر اقبال کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے سینئر صحافی مظہر اقبال کے سڑک حادثہ میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مظہر اقبال ایک بااصول، باہمت اور کہنہ مشق صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ صحافتی اقدار کو فروغ دیا، وہ صحافت کے شعبہ کا معتبر حوالہ تھے، ان کے انتقال سےملکی صحافت ایک تجربہ کار اور باوقار شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور پی آئی او مبشر حسن نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔








