وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات احمد نواز سکھیرا کی قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات احمد نواز سکھیرا نے قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریت بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ یہاں جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کی جانب سے میں پاکستان ٹیم کو آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پہلی بار کامیابی …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات احمد نواز سکھیرا نے قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریت بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ یہاں جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کی جانب سے میں پاکستان ٹیم کو آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پہلی بار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے پی ٹی وی سپورٹس نشریات کی باصلاحیت انداز میں قیادت کرنے پر ڈائریکٹر سپورٹس پی ٹی وی ڈاکٹر نعمان نیاز کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی سپورٹس کی پوری ٹیم نے شاندار انداز میں کارکردگی دکھائی، ہمیں ان پر فخر ہے۔ سیکرٹری اطلاعات نے نشریات کو نہایت پرکشش انداز میں یقینی بنانے کیلئے بھرپور محنت کے ساتھ خدمات انجام دینے پر پی ٹی وی میں کام کرنے والی اپنی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply