اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ وہ جمعہ کو وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام ”کشمیر محاصرے میں“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے کہا کہ …
وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی کا ”کشمیر محاصرے میں“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ وہ جمعہ کو وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام ”کشمیر محاصرے میں“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے کہا کہ پاکستان کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے اب دنیا مسئلہ کشمیر کے بارے میں بہتر معلومات رکھتی ہے۔ انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرز بالخصوص آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان، وزیر برائے قومی خوراک و تحفظ سیّد فخر امام، سینیٹر ولید اقبال اور آزاد کشمیر کی سابق وزیر فرزانہ یعقوب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اور کہنا بہت اعزاز کی بات ہے۔ اس سیمینار کو آگاہی اور معلوماتی قرار دیتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات اکبر حسین درانی نے اس پروگرام کی کوریج کرنے پر بین الاقوامی میڈیا تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں انٹرنل اور ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ، پی آئی ڈی ، پی ٹی وی ، ڈی ای ایم پی اور اے پی پی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ قبل ازیں بیورو چیف الجزیرہ احمد برکات ، پروفیسر منور حسین ، پروفیسر راجہ قیصر احمد ، سابق وزیر سماجی سماجی بہبود آزاد جموں و کشمیر سمیت دیگر مقررین نے تنازعہ کشمیر پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے سیمینار کے انعقاد پر وزارت اطلاعات و نشریات کی کاوش کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو بھارتی فورسز کے مظالم کا سامنا ہے، انشاءاﷲ کشمیریوں کو جلد آزادی ملے گی۔ اس تقریب کے موقع پر کشمیر کے حوالے سے تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔








