وفاقی سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن انجینئر عامر حسن کی زیرصدارت ایگزیکٹوکمیٹی کا پہلا اجلاس

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے انڈومنٹ فنڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے علم و ادب اور تاریخی ورثہ کے فروغ اور تحفظ کےلئے 8 منصوبے شروع کرنے کی اصولی منظوری دےدی۔ وفاقی سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن انجینئر عامر حسن کی زیرصدارت جمعہ کو ایگزیکٹوکمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں اکادمی ادبیات کے زیراہتمام رواں سال اہل قلم کی بین الاقوامی کانفرنس …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے انڈومنٹ فنڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے علم و ادب اور تاریخی ورثہ کے فروغ اور تحفظ کےلئے 8 منصوبے شروع کرنے کی اصولی منظوری دےدی۔ وفاقی سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن انجینئر عامر حسن کی زیرصدارت جمعہ کو ایگزیکٹوکمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں اکادمی ادبیات کے زیراہتمام رواں سال اہل قلم کی بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ ڈیپارٹمنٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیمز (ڈوم) کی جانب سے بن فقیراں اسلام آباد میں بدھ مت کے تاریخی مقام، مغل دور کی قدیمی مسجد، شاہ اللہ دتہ میں تاریخی غاروں اور ملحقہ قدیمی ورثہ کی بحالی اور اسلام آباد میوزیم کی اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دی گئی۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ چھوٹے شہروں میں کتاب میلوں کے انعقاد پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ملک کے دورافتادہ شہروں میں کتاب دوستی کا کلچر فروغ پائے اور عوام کو رعایتی قیمت پر کتب کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ اجلاس میں نامورادیب اورممتاز مزاح نگار مشتاق یوسفی کے انتقال پر رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے ان کی علمی وادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اس موقع پر ان کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔