وفاقی سیکرٹری برائے وزارت پانی و بجلی محمد یونس دھاگہ کی ٹی وی چینل سے گفتگو

115
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری برائے وزارت پانی و بجلی محمد یونس دھاگہ نے کہا ہے کہ 2018ءتک 10 ہزار میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کردی جائے گی جس سے توانائی بحران کے خاتمے میںمدد ملے گی، بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہدایات جاری کی ہیں کہ شہری علاقوں میں دن بھر میں صرف تین گھنٹے جبکہ دیہاتی علاقوں میں چار گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جائے لیکن ان میں وہ علاقے شامل نہیں جہاں بڑا لائن لاسز موجود ہے، انہوں نے کہا کہ صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اور لائن لاسز سمیت بجلی کی چوری پر قابو پانے کے لیے حکومت اپنی طرف سے بہترین کوششیں کر رہی ہے جبکہ گذشتہ دو سالوں سے صنعتی شعبے میں لوڈ شیڈنگ بالکل بھی نہیں کی جا رہی، وفاقی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ وزارت نے موبائل میٹر ریڈنگ نظام بھی متعارف کرایا ہے جس سے صارفین کی اوور بلنگ کی شکایات کا ازالہ ہوگا