اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کے سینئر حکومتی اہلکاروں کی قیادت میں تاجروں اور سرمایہ کاروں کا وفد 18 اکتوبر سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وفد کے اراکین پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر پاکستانی حکام سے بات چیت کریں گے۔ وفاقی سیکرٹری تجارت و ٹیکسٹائل محمد یونس ڈھاگہ نے اتوار کو یہاں ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے …
وفاقی سیکرٹری تجارت و ٹیکسٹائل محمد یونس ڈھاگہ کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کے سینئر حکومتی اہلکاروں کی قیادت میں تاجروں اور سرمایہ کاروں کا وفد 18 اکتوبر سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وفد کے اراکین پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر پاکستانی حکام سے بات چیت کریں گے۔ وفاقی سیکرٹری تجارت و ٹیکسٹائل محمد یونس ڈھاگہ نے اتوار کو یہاں ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وفد کے اراکین پاکستانی حکام سے پٹرولیم، زراعت، ٹیکسٹائل اور کیمیکل سمیت مختلف شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات کو فروغ دینے سے متعلق امور پر گفت و شنید کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دونوں برادر اقوام کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کےلئے سعودی عرب کو آزادانہ تجارت کے معاہدے کی تجویز دی ہے اور سعودی عرب نے اس ضمن میں جائزے کے بعد مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔








