وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی کی زیر صدارت مربوط سرحدی نظام ویژن ٹو سے متعلق اعلی سطحی اجلاس

78
وفاقی سیکرٹری داخلہ سے پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز کے وفد کی ملاقات ، سیاحتی ویزا کے طریقہ کار کو مزید سہل اور تیز بنانے پر اتفاق
وفاقی سیکرٹری داخلہ سے پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز کے وفد کی ملاقات ، سیاحتی ویزا کے طریقہ کار کو مزید سہل اور تیز بنانے پر اتفاق

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی کی زیر صدارت مربوط سرحدی نظام کے ویژن ٹو سے متعلق اعلی سطحی اجلاس پیر کو وزارت داخلہ میں منعقد ہوا ۔وزارت داخلہ کے متعلقہ حکام اجلاس میں شریک تھے ۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق جعلی پاسپورٹ اور جعلی ویزا کے دھندے میں ملوث عناصر کی سرکوبی انتہائی ضروری ہے،ایف آئی اے اور پاسپورٹ آفس اس عمل میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کو یقینی بنائیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آئی بی ایم ایس کے سسٹم کو مزید موثر بنایا جائے گا،ای پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ ای گیٹ کے نظام کو بھی جلد سے جلد فعال کیا جائے ۔