وفاقی سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فرینہ مظہر کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فرینہ مظہر نے کہا ہے کہ کاروبار کے لئے بہترین اور سازگار ماحول ملک کی ترقی اور سرمایہ کاری میں بہتری کا ضامن ہوگا‘ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے سرمایہ کاری بورڈ کی کوششیں اہم ہیں۔ وہ چھٹے ایز آف ڈوئنگ بزنس ریفارمز ایکشن پلان اور سرمایہ کاری کے فروغ کی حکمت عملی 2020ءتا …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فرینہ مظہر نے کہا ہے کہ کاروبار کے لئے بہترین اور سازگار ماحول ملک کی ترقی اور سرمایہ کاری میں بہتری کا ضامن ہوگا‘ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے سرمایہ کاری بورڈ کی کوششیں اہم ہیں۔ وہ چھٹے ایز آف ڈوئنگ بزنس ریفارمز ایکشن پلان اور سرمایہ کاری کے فروغ کی حکمت عملی 2020ءتا 2023ءکے اجراءاور پاکستان میں کاروباری اصلاحات کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔ سیمینار کا اہتمام سرمایہ کاری بورڈ نے عالمی بنک ‘ عالمی مالیاتی تعاون و خارجہ و دولت مشترکہ آفس برائے یو کے کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ فرینہ مظہر نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ کی نئی سرمایہ کاری کے فروغ کی حکمت عملی میں ترجیحی شعبہ جات میں سرمایہ کاری کو موثر بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے اور سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے سرمایہ کاروں کو ان کی سرمایہ کاری پر ضروری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کو ریگولیٹری اور دیگر مسائل کا حل سرمایہ کاری بورڈ کا عزم ہے۔ انہوں نے شرکاءکو بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پاکستان کی انوسٹمنٹ ٹو جی ڈی پی اوسطاً15 فیصد رہی جبکہ اس کے مقابلے میں سری لنکا‘ بنگلہ دیش‘ بھارت اور تھائی لینڈ میں یہ شرح تقریباً25 فیصد رہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو کاروبار کے لئے دوستانہ منزل بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر صوبے کے پاس یہ مواقع موجود ہیں کہ وہ کاروبار کے لئے سازگار ماحول فراہم کریں اور ان مواقعوں کا اچھا استعمال اس کے لئے کلیدی ہو سکتا ہے۔ پنجاب اور سندھ کے ساتھ وفاق کے بہترین رابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تعاون کا ایک کامیاب ماڈل ہے اور یہ دیگر وفاقی یونٹس میں بھی اپنایا جائے گا تاکہ پورا ملک اور اس کے شہری اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی ایف آئی ڈی ‘ پنجاب‘ سندھ اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کے نمائندوں کے ہمراہ چھٹے ڈوئنگ بزنس ریفارمز ایکس پلان اور انوسٹمنٹ کے فروغ کی حکمت عملی کا اجراءکیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ مکرم جان نے بنیادی اصلاحات پر روشنی ڈالی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل سرمایہ کاری بورڈ رفعت پرویز نے شرکاءکو نئی انوسٹمنٹ پروموشن سٹریٹجی 2023ءسے آگاہ کیا۔ سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی پنجاب عمران سکندر ‘ ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نجے بن حسینی‘ انٹرنیشنل فنانس کوآپریشن پاکستان کی پرنسپل کنٹری آفیسر شبانہ خاور نے بھی خطاب کیا۔ عالمی بنک اور آئی ایف سی نے سرمایہ کاری بورڈ اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔