اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)وفاقی سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی نے وزارت آئی ٹی اور اس سے منسلک اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے بدھ کو اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس وزارت آئی ٹی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تمام افسران اور وزارت سے منسلک ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔ …
وفاقی سیکرٹری شعیب احمد صدیقی کی زیرصدارت وزارت آئی ٹی اور اس سے منسلک اداروں کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)وفاقی سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی نے وزارت آئی ٹی اور اس سے منسلک اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے بدھ کو اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس وزارت آئی ٹی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تمام افسران اور وزارت سے منسلک ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری وزارت آئی ٹی نے وزارت آئی ٹی کے تمام سیکشن ہیڈ اور منسلک ڈیپارٹمنٹس کو پوری دلجمعی اور مستعدی سے کام کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اور اس کے منسلک ڈیپارٹمنٹس میں مکمل معاونت ہونی چاہئے۔ انہوں نے وزارت آئی ٹی اور اس کے منسلک ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو بروقت ہدف کی تکمیل کی ہدایت بھی کی۔ وفاقی سیکرٹری آئی ٹی نے وزارت میں خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے پروسس شروع کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھانے پر بھی زور دیا۔ اجلاس کے دوران وفاقی سیکرٹری آئی ٹی کو منسلک اداروں کے مختلف پروگراموں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔







