اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری صحت اور سیکرٹری داخلہ کی مشترکہ صدارت میں اہم بین الوزارتی اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔ڈی جی ہیلتھ، داخلہ، نادرا، این ای او سی، ای پی آئی اور شراکتدار تنظیموں کے اہم عہدیداران و نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی۔
وزارت صحت سے جاری ٹویٹ کے مطابق اجلاس نگران وزیراعظم کی طرف سے جاری ہدایات کے پس منظر میں منعقد کیا گیا تاکہ پولیو وائرس کی خطرے کو کم کرنے کیلئے تمام اہل آبادیوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جاسکے۔ اجلاس میں تمام نقل مکانی کرنے والی افغان آبادی کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزارت داخلہ افغان مہاجرین کی ویکسی نیشن میں وزارت صحت کی مدد کرے گی۔
پولیو پروگرام مستقل ٹرانزٹ پوائنٹس کو تمام بین الاقوامی سرحدی کراسنگ کی ساتھ ہم آہنگ کرے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی بچہ پولیو ویکسین سے رہ نہ جائے۔ اجلاس میں اتفاق کیاگیا کہ نادرا افغان آبادی کی ویکسی نیشن میں معاونت کے لیے معلومات کو ڈیجیٹائز کرے۔