24.9 C
Islamabad
منگل, جون 3, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی سیکرٹری مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر سید عطاء الرحمان...

وفاقی سیکرٹری مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر سید عطاء الرحمان کا پاکستانی عازمین حج کے لیے انتظامات کا جائزہ

- Advertisement -

مکہ المکرمہ ۔28مئی (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر سید عطاء الرحمان نے ایامِ مشاہر کے دوران پاکستانی زائرین کے لیے کیے گئے انتظامات کے جائزہ کے لیے منیٰ اور عرفات کا دورہ کیا ہے۔ دورہ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ عازمین حج کے لیے تمام ضروری سہولیات اور خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے رہائش، صفائی کی سہولیات، خوراک کی تقسیم اور صحت کی دیکھ بھال کے انتظامات کا جائزہ لیا تاکہ حفاظت اور کوالٹی کے معیارات کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔سعودی کمپنی الراجحی کے حکام کی جانب سے سیکرٹری مذہبی امور کو عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عطاء الرحمان نے عازمین حج کو بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام کے ساتھ مسلسل نگرانی اور بروقت ہم آہنگی اولین ترجیحات ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ یہ دورہ لاجسٹک چیلنجز سے نمٹنے اور تمام پاکستانی عازمین حج کے لیے باوقار حج کو یقینی بنانے کے لیے وزارت کے فعال انداز کی عکاسی کرتا ہے۔دورہ کے موقع پر چیف کوآرڈینیٹر مکہ مکرمہ ڈاکٹر مرزا علی محسود،کوآرڈینیٹر ایف اینڈ سی سجاد حیدر یلدرم، کوآرڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان اور ڈائریکٹر مکہ عزیز اللہ خان بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602310

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں