اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)وفاقی سیکرٹری وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی نے پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ کی مینجمنٹ کو ہدایت کی کہ پاک ڈیٹا کام لمیٹد کی آمدن میں اضافہ کریں۔ وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے منگل کو یہاں پاک ڈیٹاکام لمیٹڈ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ یہ دورہ انہوں نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی کی ہدایت پر …
وفاقی سیکرٹری وزارت آئی ٹی کی پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ کو آمدن میں اضافہ کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)وفاقی سیکرٹری وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی نے پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ کی مینجمنٹ کو ہدایت کی کہ پاک ڈیٹا کام لمیٹد کی آمدن میں اضافہ کریں۔ وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے منگل کو یہاں پاک ڈیٹاکام لمیٹڈ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ یہ دورہ انہوں نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی کی ہدایت پر کیا۔ وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ کا بہت زیادہ پوٹینشل ہے اور ہم نے اس کمپنی کو مزید بہتری کی طرف لے کر جانا ہے۔ شعیب احمد صدیقی نے یقین یاد دہانی کرائی کہ وزارت آئی ٹی کی طرف سے پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ اس سے پہلے منیجنگ ڈائریکٹر پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ سید جمال ناصر نے وفاقی سیکرٹری وزارت آئی ٹی کو کمپنی کے فنگشنز اور ورکنگ پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے وفاقی سیکرٹری آئی ٹی کو کمپنی کی کارکردگی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ شعیب احمد صدیقی نے پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ کی تعریف کی اور کہا پاک ڈیٹا کام کو بہتری کی طرف لے جانے کے لیئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ ڈیٹا کمیونیکیشن سروس مہیا کرنے والی کمپنی ہے۔







