وفاقی سیکرٹری وزارت انسانی حقوق کی زیر صدارت بچوں پر تشدد اور تحفظ سے متعلق ورکنگ گروپ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) بچوں پر تشدد اور تحفظ سے متعلق ورکنگ گروپ کا اجلاس وفاقی سیکرٹری برائے وزارت انسانی حقوق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ اجلاس میں بچوں پر مظالم کی روک تھام سے متعلق جامع حکمت عملی تشکیل دینے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزارت داخلہ، سوشل ویلفیئر، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے اعلیٰ حکام اور …

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) بچوں پر تشدد اور تحفظ سے متعلق ورکنگ گروپ کا اجلاس وفاقی سیکرٹری برائے وزارت انسانی حقوق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ اجلاس میں بچوں پر مظالم کی روک تھام سے متعلق جامع حکمت عملی تشکیل دینے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزارت داخلہ، سوشل ویلفیئر، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے اعلیٰ حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیمرا، کیڈ ڈویژن، آئی سی ٹی پولیس، وزارت تعلیم و تربیت کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ وفاقی سیکرٹری برائے وزارت انسانی حقوق نے کہا کہ جسمانی، جنسی اور جذباتی بلیک میلنگ اور بچوں کو نظر انداز کرنا بھی تشدد ہے۔ اس حوالہ سے ملک میں مختلف قوانین موجود ہیں، 18ویں ترمیم کے بعد اقلیتوں اور بچوں سے متعلق امور صوبائی معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے بچوں پر تشدد کی روک تھام کیلئے قانون پر عمل کریں، نئے قانون سے متعلق عدلیہ اور پولیس افسران کی تربیت بھی ضروری ہے۔