اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے سینئر صحافی اور پی ایف یو جے(ورکرز )کے صدر پرویز شوکت کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویز شوکت کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، پرویز شوکت ایک باصلاحیت اور محنتی صحافی تھے، انہوں نے اپنی پوری زندگی صحافتی پیشے اور صحافیوں کے حقوق کے لئے وقف کی۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم کی شعبہ صحافت میں گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔