وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدا یت پر آن لا ئن پرو ٹیکٹرسٹیمپ کا آ غا ز، رواں سال اب تک 14,339 بیرون ملک سفر کر نے والے پا کستا نی اس سہولت سے مستفید

93
Ejaz Ahmad Qureshi
Ejaz Ahmad Qureshi

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر بیرون ملک ملا زمت یا تعلیم کے لئے سفر کر نے والے پا کستا نیوں کے پا سپورٹ پر پروٹیکٹر سٹیمپ لگا نے کا ایک دیر ینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے اور بیو رو آ ف امیگر یشن اینڈ اوورسیز ایمپلا ئمنٹ نے آن لا ئن بھی پرو ٹیکٹر سٹیمپ لگا نے کی سہو لت فرا ہم کر دی ہے۔ رواں سال کے دوران اب تک 14,339 بیرون ملک سفر کر نے والے پا کستا نی اس سہولت سے استفا دہ کر چکے ہیں۔

وفاقی محتسب سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق مڈل ایسٹ اور دیگر مما لک میں روزگار کے لئے جا نے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے پا سپورٹ پر پروٹیکٹر سٹیمپ لگوائیں بصورت دیگر انہیں بیرون ملک سفر کی اجا زت نہیں دی جا تی اور انہیں ایئر پورٹ سے واپس بھیج دیا جا تا تھا جس سے ان کی بیرون ملک ملازمت کے سا تھ ساتھ ٹکٹ کی رقم بھی ضا ئع ہو جا تی تھی۔اب وفاقی محتسب کی ہدایت اور وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیموں کے دوروں کے سبب بیو رو آ ف امیگر یشن اینڈ اوورسیز ایمپلا ئمنٹ نے آن لا ئن بھی پرو ٹیکٹر سٹیمپ لگا نے کی سہو لت فرا ہم کر دی ہے۔

علا وہ ازیں وفاقی محتسب کی ہدا یت پر پا کستان میں تمام بین الا قوا می ہوا ئی اڈوں پر بھی 24گھنٹے یہ سہو لت میسر ہے تا کہ اگر کو ئی شہر ی لاعلمی کی بنیا د پر پرو ٹیکٹر سٹیمپ نہ لگوا پا ئے تو ایئر پورٹ پر ہی اس کی یہ مشکل حل کردی جا ئے۔