وفاقی محتسب خضدار کی مداخلت پرنیشنل رورل سپورٹ پروگرام (این آر ایس پی) بینیفشریز میں پندرہ لاکھ روپے کی امدادی رقم تقسیم کر دی گئی۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں وفاقی محتسب خضدار کے ریجنل انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد کاشف بلوچ نے پندرہ لاکھ روپے کی امدادی رقم بینیفشریز میں تقسیم کی
وفاقی محتسب خضدار کی مداخلت پر این آر ایس پی بینیفشریز میں پندرہ لاکھ روپے کی امدادی رقم تقسیم

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی محتسب خضدار کی مداخلت پرنیشنل رورل سپورٹ پروگرام (این آر ایس پی) بینیفشریز میں پندرہ لاکھ روپے کی امدادی رقم تقسیم کر دی گئی۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں وفاقی محتسب خضدار کے ریجنل انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد کاشف بلوچ نے پندرہ لاکھ روپے کی امدادی رقم بینیفشریز میں تقسیم کی ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ این آر ایس پی بینیفشریز میں پندرہ لاکھ روپے کی امدادی رقم کی تقسیم معطلی نے جہاں ہزاروں خاندانوں کو بے یارو مددگار چھوڑا، وہیں امداد کے منتظر پندرہ خاندانوں کے لیے یہ انتظار اور بھی طویل اور تکلیف دہ ثابت ہوا نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (این آر ایس پی) کے یہ بینیفشریز گزشتہ چار ماہ سے بینک اسلامی کی جانب سے مختص کردہ ایک ایک لاکھ روپے کی امداد کے منتظر تھے جبکہ دیگر بینکوں کے ذریعے یہی امداد دیگر متاثرین کو بہت پہلے مل چکی تھی۔
یہ خاندان وفاقی محتسب خضدار کے پاس شکایت کے لئے گئے جس پر وفاقی محتسب خضدار کے ریجنل انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد کاشف بلوچ نے بینک اسلامی اور این آر ایس پی کے نمائندگان کو بار بار طلب کیا اور مسلسل کاوش سے بینک اسلامی کے ہیڈ آفس کراچی تک رسائی حاصل کی، جہاں ایچ آر ڈویژن کے سید غلام عباس نے معاملے کا نوٹس لے کررقم کی ادائیگی کی راہ ہموار ہوئی۔ تقریب میں این آر ایس پی خضدار کے ڈی پی ایم محمد جان مینگل، بینک اسلامی کے برانچ آپریشن مینیجر فہد گل، ایچ پی اے آر ایس احمد، سعد احمد اور این آر ایس پی کے ایم اینڈ ای بلال اقبال بھی موجود تھے۔








