وفاقی محتسب ریجنل کے حکم پر بینک نے کیسکو کے بلوں کے 6 کروڈ روپے بقایاجات ادا کر دئے

66
وفاقی محتسب ریجنل ہیڈ سکھر 18 فروری کو جیكب آباد میں کھلی کچہری منعقد کریں گے

کوئٹہ۔ 30 جنوری (اے پی پی):وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ میں کیسکو آفس کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کے نیشنل بینک پر کیسکو کے بلوں کے 6 کروڈ روپے بقایاجات ہے اور نیشنل بینک کے زریعہ یوٹیلٹی بلز کی ادا کی گئی رقم نیشنل بینک کی جانب سے تاخیر کا شکار ہے۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کئی بار متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا پر ان کی بات پر کوئی عملدرامد نہیں ہوا۔بالاخر مجبور ہو کر انہوں نے اس حوالے سے وفاقی محتسب کی خدمات حاصل کی۔

درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل آفس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا اغاز کیا۔اور متعلقہ محکمے کے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا۔متعلقہ محکمہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور کیسکو بلز کی بقایا رقم 6 کروڈ روپے اور یوٹیلٹی بلوں کی رقم کیسکو کے اکاونٹ میں منتقل کی جائے۔وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے 6کروڑروپے کی رقم کیسکو کو ادا کردی۔کیسکو آفس کے عملے نے وفاقی محتسب کے اس احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا ۔