وفاقی محتسب کی ٹیم جمعہ کو کو ٹلی آ زاد کشمیر میں کھلی کچہر ی لگا ئے گی

106
Ajaz Ahmad Quraishi
وفاقی محتسب کے افسران کی پنڈ دادن خان میں کھلی کچہر ی، عدم شرکت پرمحکموں کے مقا می سر برا ہان کے خلاف کا رروائی کر نے کا فیصلہ

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے کو ٹلی آ زاد کشمیر میں وفاقی اداروں کے خلا ف شکا یات کا نو ٹس لیتے ہو ئے ڈائر یکٹر جنر ل محمداشفاق احمد کی سر برا ہی میں ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو آج (جمعہ)15 نو مبر کو پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہا ؤ س کو ٹلی آ زاد کشمیر میں صبح دس بجے کھلی کچہر ی لگائے گی۔ ڈا ئر یکٹر جنر ل محمد اشفا ق احمد اور کنسلٹنٹ خا لد سیال پر مشتمل ٹیم کھلی کچہر ی کے دوران وفاقی سر کا ری اداروں کی بد انتظا می کے خلا ف شکا یات سن کر مو قع پر ہی ہدا یات جا ری کر ے گی۔

وفاقی محتسب نے بجلی، گیس، نا درا، پا سپورٹ آ فس، پاکستان پو سٹ آ فس، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام، قو می بچت،ای او بی آئی، او پی ایف اور پو سٹل لا ئف انشو رنس سمیت وفاقی سر کا ری اداروں کے مقا می سر برا ہان کو کھلی کچہر ی میں حا ضر ہو نے کی ہدا یت کی ہے تا کہ عوامی شکایات کا مو قع پر قا نو نی کا رروائی عمل میں لا ئی جا سکے۔ عوام النا س وفاقی سر کا ری اداروں کے خلا ف اپنی شکا یات کھلی کچہر ی میں آ کر پیش کر سکتے ہیں۔