وفاقی مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

78
ریاست مدینہ جدید اسلامی فلاحی مملکت کا تصور اور اسلامی تاریخ کی اساس اور بنیاد ہے، وفاقی وزیرمذہبی امور پیرنورالحق قادری

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے عازمین حج کا کوٹہ بڑھانا ہماری دوستی کے استحکام کی علامت ہے، اس اقدام سے دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات کو عوام کی سطح پر مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی شہریوں کو حج کی سعادت کے لئے بھیجا جائے، انہی کوششوں کے نتیجہ میں سعودی حکومت کی طرف پاکستانی عازمین حج کے لئے کوٹہ میں اضافہ کیا گیا جو خوش آئند بات ہے، ہم خصوصی طورپر اس حوالے سے سعودی حکومت کے شکر گزر ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ کوٹہ بڑھنے سے پاکستان کے زیادہ سے زیادہ شہری حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے جو ہمارے لئے باعث مسرت ہوگا۔