اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی نظامت تعلیمات اور غیر سرکاری تنظیم ڈاکٹرز سمارٹ کلینکس کے درمیان اسلام آباد میں ٹیکنالوجی اور ٹیلی میڈیسن کے حوالہ سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود، سیکرٹری تعلیم فرح حامد خان اور ایڈیشنل سیکرٹری محی الدین احمد وانی موجود تھے۔ تنظیم وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں کورونا اور دیگر بیماریوں سے حفاظتی اقدامات میں ایف ڈی ای کی مدد اور معاونت کرے گی۔ ڈاکٹرز سمارٹ کلینکس ٹیکنالوجی کے استعمال اور ٹیلی میڈیسن کے شعبہ میں کام کر رہی ہے۔