وفاقی نظامت تعلیمات نے شدید گرمی کے باعث سکولوں کے اوقات کار میں تبدیل کر دیئے

194
وفاقی نظامت تعلیمات نے شدید گرمی کے باعث سکولوں کے اوقات کار میں تبدیل کر دیئے

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای) نے شدید گرمی کی صورتحال کے باعث سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دیئے ہیں۔

جمعہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار صبح ساڑھے 7 سے ایک بجے تک جبکہ جمعہ کو 12 بجے چھٹی ہو گی۔ ڈبل شفٹ کے تعلیمی اداروں میں پہلی شفٹ صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 12بجے تک اور جمعہ والے دن 12 بجے تک ہو گی جبکہ دوسری شفٹ دن ایک بجے سے شام 6 بجے تک جبکہ جمعہ والے دن دوسری شفٹ 2 بجے شروع ہو گی۔مونٹسری کلاسز صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے تک ہو ں گی۔