وفاقی نظامت تعلیمات کے 28 اساتذہ کی گریڈ 19 میں ترقی کی منظوری

180

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) کے 28 اساتذہ کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی۔

اس کے علاوہ 6 ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن کو گریڈ 19 میں ترقی دی گئی ہے۔ ترقیاں وفاقی محکمہ تعلیم میں معلمین اور اہلکاروں کی محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی نے کہا کہ پروموشنز ہمارے اساتذہ اور اہلکاروں کی کاوشوں کے لئے قابل ستائش ہیں، ہم اپنے تعلیمی پیشہ ور افراد کی ترقی اور ترقی کی حمایت کے لئے پرعزم ہیں۔