اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت سال 2018-19ءکے دوران 226 ملین روپے کی بچت کی ، قومی نصاب کونسل کی پاکستان کے لئے سنگل قومی نصاب بنانے کے سلسلہ میں تنظیم نو کی گئی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک …
وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت سال 2018-19ءکے دوران 226 ملین روپے کی بچت کی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت سال 2018-19ءکے دوران 226 ملین روپے کی بچت کی ، قومی نصاب کونسل کی پاکستان کے لئے سنگل قومی نصاب بنانے کے سلسلہ میں تنظیم نو کی گئی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پرکارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔ قومی نصاب کونسل کی پاکستان کے لئے سنگل قومی نصاب بنانے کے سلسلہ میں تنظیم نو کی گئی،وزارت تعلیم کے تحت دینی مدارس میں اصلاحات کی گئی جن کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکاﺅنٹ کھولنا لازمی قرار دیا گیا اور مدارس میں تکنیکی و پیشہ وارانہ تعلیم متعارف کروائی جا رہی ہے ۔








