وفاقی وزارت داخلہ نے محمد نواز شریف کو ضمانت کے عرصہ کے دوران علاج کیلئے ایک بارملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو ضمانت کے عرصہ کے دوران علاج کیلئے ایک بارملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے پیر کو یہاں جاری آفس میمورنڈم 12/38/2018-ECL کے مطابق 13 نومبر2019ءکو جاری میمورنڈم کے تسلسل میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عبوری انتظام کے تحت محمد نوازشریف ولد میاں محمد شریف …

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو ضمانت کے عرصہ کے دوران علاج کیلئے ایک بارملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے پیر کو یہاں جاری آفس میمورنڈم 12/38/2018-ECL کے مطابق 13 نومبر2019ءکو جاری میمورنڈم کے تسلسل میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عبوری انتظام کے تحت محمد نوازشریف ولد میاں محمد شریف کو چارہفتوں کیلئے علاج کی غرض سے ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ یہ فیصلہ لاہورہائی کورٹ کے 16 نومبر کو دئیے گئے حکم کی تعمیل میں کیا گیاہے ۔ اس حوالہ سے رٹ پیٹیشن میں محمدنوازشریف اورمحمد شہباز شریف نے انڈر ٹیکینگ بھی جمع کرائے گئے تھے۔ میمورنڈم میں محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کے انڈرٹیکنگ اور عدالتی حکم نامے کے آپریٹو حصے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ میمورنڈم میں تمام متعلقہ افراد کو اس حوالہ سے عمل درآمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔