اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزارت داخلہ و انسداد منشیات نے برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے اسلام آباد میں ’’سینٹر آف ایکسیلنس‘‘ کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ نیا سینٹر آف ایکسیلنس بین الاقوامی جرائم میں تعاون کو …
وفاقی وزارت داخلہ و انسداد منشیات اور برطانوی ہائی کمیشن کے اشتراک سے ’’سینٹر آف ایکسیلنس‘‘کا افتتاح

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزارت داخلہ و انسداد منشیات نے برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے اسلام آباد میں ’’سینٹر آف ایکسیلنس‘‘ کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ نیا سینٹر آف ایکسیلنس بین الاقوامی جرائم میں تعاون کو مضبوط بنانے، ٹرانس نیشنل منظم جرائم کے خلاف جدید ردعمل وضع کرنے اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سینٹر یو کے-پاکستان اپ سکیل پروگرام کے تحت قائم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینٹر کے پائلٹ مرحلے کے دوران میوچل لیگل اسسٹنس (ایم ایل اے) کے کیسز کی پراسیسنگ میں 400 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایکسٹراڈیشن ایکٹ میں متعارف اصلاحات کے باعث کیسز کی ٹائم لائن میں تقریباً ایک سال کی کمی متوقع ہے۔طلال چوہدری نے مزید بتایا کہ سینٹر کی توسیع کے ساتھ انٹرنیشنل کوآپریشن سیکشن کو ونگ کا درجہ دے کر اس کے عملے اور سٹرکچر میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے۔
ان کے بقول سینٹر آف ایکسیلنس ڈیجیٹل وژن اور عالمی تعاون کی جانب ایک اہم قدم ہے جو پاکستان کی بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ جدید دنیا میں جرائم کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، سینٹر آف ایکسیلنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط شراکت داری اور مشترکہ وژن کی بہترین مثال ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق سینٹر آف ایکسیلنس عالمی شراکت داروں کے ساتھ صلاحیت سازی، تربیت اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگی یقینی بنائے گا جس سے پاکستان کے انسداد منشیات و انسداد جرائم کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔








