اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزراءنے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں نواز شریف کے خطاب کے بعد انہیں مکمل صحت یاب قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عدالت سے صحت کی بنیاد پر باہر جانے والے نواز شریف فوری طور پر وطن واپس آئیں گے۔ پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی …
وفاقی وزراءنے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں نواز شریف کے خطاب کے بعد انہیں مکمل صحت یاب قرار دیدیا ‘ وفاقی وزراءسینیٹر شبلی فراز‘ اسد عمر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزراءنے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں نواز شریف کے خطاب کے بعد انہیں مکمل صحت یاب قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عدالت سے صحت کی بنیاد پر باہر جانے والے نواز شریف فوری طور پر وطن واپس آئیں گے۔ پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی میں نواز شریف مکمل تندرست و توانا اور ہشاش بشاش دکھائی دے رہے تھے، ہم ان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ جلد پاکستان میں موجود ہوں گے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے نواز شریف کی صحت یابی کے حوالہ سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی میں تقریر کے بعد تو یہ محسوس ہو رہا ہے کہ نواز شریف تو فواد چوہدری سے زیادہ تندرست و توانا ہو چکے ہیں۔








