وفاقی وزرا ، چیف الیکشن کمشنر کا سینیٹر شیری رحمان سے اظہار تعزیت

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی وٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور ن لیگی رہنما شائستہ پرویز ملک سینیٹر شیری رحمان کے گھر گئے۔

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی وٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور ن لیگی رہنما شائستہ پرویز ملک سینیٹر شیری رحمان کے گھر گئے۔ ان تمام شخصیات نے سینیٹر شیری رحمان سے ان کی بیٹی کے انتقال پر تعزیت کی۔جمعرات کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے مرحومہ ماروی خورشید ملک کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی ۔