وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کی میڈیا سے بات چیت

70
APP36-27 DUBAI: January 27 - Chaudhary Fawad Hussain, Federal Minister for Information and Broadcasting interacting with media persons at Pakistan Consulate. APP

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بدلا ہوا پاکستان ہے، ایک واضح سمت نظر آرہی ہے، پچھلے سال ہم سیاسی منزل تک پہنچے تھے اس سال معاشی منزل حاصل کریں گے، پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تجارت، سیاحت اورکھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ملک کو پوری دنیا کیلئے کھولنے کی کوشش کررہی ہے، طالبان اورامریکا کے درمیان کامیاب مذاکرات سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا،پاکستان مشرق وسطیٰ کا اہم شراکت دار ہے،پاکستان 175 ممالک کیلئے ای ویزا اور50 ممالک کے شہریوں کو ملک آمد پر ویزا کی سہولت کا آغاز کررہا ہے،پاکستان کی موجودہ حکومت متحدہ عرب امارات، مشرق وسطیٰ ، خلیجی و دیگر ممالک سے تعلقات میں وسعت کیلئے کام کررہی ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کودبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔چوہدی فوادحسین نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں امن کی خواہش کا اظہارکیاہے اوروہ سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں امن کے قیام سے خطے میں تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان اوریمن میں امن اوراستحکام کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں، پاکستان مشرق وسطیٰ کا اہم شراکت دار ہے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے امن کی پالیسی اپنائی ہے جس کا منطقی طورپر اس خطے کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہاکہ تمام پڑوسی، علاقائی اوردیگر ممالک سے اچھے تعلقات پاکستان کی موجودہ حکومت کی پالیسی ہے، دیگرممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری سے خطے میں تجارت کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان 175 ممالک کیلئے ای ویزا اور50 ممالک کے شہریوں کو ملک آمد پر ویزا کی سہولت کا آغاز کررہا ہے، پاکستان کی موجودہ حکومت متحدہ عرب امارات، مشرق وسطیٰ ، خلیجی و دیگر ممالک سے تعلقات میں وسعت کیلئے کام کررہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تجارت اورکھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ملک کو پوری دنیاءکیلئے کھولنے کی کوشش کررہی ہے، کرتارپورراہداری کھولنے کا اقدام پاکستان کی جانب سے پوری دنیاءکیلئے امن کا پیغام ہے۔اپوزیشن پرتبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت ہم داخلی امور کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں، سول اداروں کو مضبوط بنانے پر توجہ دی گئی ہے، فوج اس لئے عظیم ادارہ ہے کیونکہ وہ میرٹ بیسڈ ہے جہاں تک سیاسی جماعتوں کے قائدین کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کاتعلق ہے یہ موجودہ حکومت نے نہیں بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی اورپاکستان مسلم لیگ ن کے ادوار میں قائم ہوئے ہیں، اپوزیشن کے رہنماوں پر قائم مقدمات سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں یا منی لانڈرنگ کرنے والوں کو ملک کے قانون کے مطابق سزاوں کا سامنا کرنا پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ گورننس کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے