وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سے ترک سرکاری نیوز ایجنسی انا طولیہ کے ایڈیٹوریل بورڈ کی ملاقات

115
APP78-12 ISLAMABAD: March 12 - Federal Minister for Information and Broadcasting Chaudhary Fawad Hussain in a meeting with Editorial Board of Anadolu News Agency. APP photo by Irfan Mahmood

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی انا طولیہ کے ایڈیٹوریل بورڈ نے ملاقات کی،وزیر اطلاعات نے شعبہ خبر اور اطلاعات کے ساتھ ساتھ سیاحت ثقافت اور اینٹرٹینمنٹ کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بھی زوردیا۔وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے مواقعوں پر لکھنے کے لئے اناطولیہ نیوز ایجنسی کے لکھاریوں کے لیے وسیع مواقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں اناطولیہ نیوز ایجنسی کے علاقائی دفتر کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہیں،علاقائی دفتر کے قیام سے دونوں ممالک کے مابین ابلاغ کے شعبوں میں تعاون فروغ پائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی کو ایک دوست تصور کرتا ہے،ترکی کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ترکی کے عوام اور ان کی قیادت سے محبت اور عقیدت رکھتی ہے۔وزیر اطلاعات نے دونوں ممالک کے مابین صحافیوں کے وفود کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔