اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیارنے کہاہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتاہے اورامید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص برآمدی ودرآمدی متبادل صنعتوں اورقدرتی آفات سے نمٹنے کے انتظام وانصرام سمیت تمام شعبوں میں تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں جاپان کے سفیرمستوداکونی نوری سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں …
وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیارسے جاپان کے سفیر کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیارنے کہاہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتاہے اورامید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص برآمدی ودرآمدی متبادل صنعتوں اورقدرتی آفات سے نمٹنے کے انتظام وانصرام سمیت تمام شعبوں میں تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں جاپان کے سفیرمستوداکونی نوری سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سفارتی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ پاکستان کی حکومت اورعوام جاپان کی جانب سے اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ویسٹ مینجمنٹ کے لیے7.4 ملین ڈالر کی مشینری کی فراہمی کو سراہتے ہیں ،انہوں نے مشکل وقت میں جاپان کی جانب سے انسداد کورونا کے لیے تعاون فراہم کرنے پرجاپان کاشکریہ بھی اداکیا اورکہاکہ جاپان کی جانب سے پاکستان میں توانائی، ٹرانسپورٹ، صنعتوں اور سماجی ترقی کے شعبوں میں تعاون قابل ذکر ہے۔انہوں نے جاپان کی جانب سے کراچی میں اربن فلڈ مینجمنٹ کیلئے تکنیکی معاونت کو بھی سراہا ۔ وفاقی وزیرنے جاپان کے سفیرکومختلف شعبوں بالخصوص تعمیراتی صنعت اورمینوفیکچرنگ کے شعبہ کو ترقی اورترغیبات دینے کے ضمن میں حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اورکہاکہ حکومت تعمیراتی اور مینوفیکچرنگ شعبہ کو فروغ دے رہی ہے اوراس ضمن میں جاپانی کمپنیاں مختلف ترقیاتی شعبوں کے فروغ کیلئے پاکستان کی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ رعایتی سکیموں سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ جاپان کے سفیرنے کہاکہ ان کاملک پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ جاپان پاکستان کے ساتھ قدرتی آفات سے بچاو¿ اور آبادکاری کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے،ملاقات میں فریقین نے دونوں ممالک کے باہمی استفادہ کیلئے کورونا وائرس کی وبا سے بعد کے دورمیں تجارت اوراقتصادی تعلقات کومزیدفروغ دینے کے عزم کااعادہ کیا۔









