وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیار کی پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جینگ سے الوداعی ملاقات

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیارنے کہاہے کہ چین کی جانب سے سماجی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، قومی سلامتی ، علاقائی سالمیت اور تنازعہ کشمیر پر حمایت قابل ستائش ہے۔انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جینگ سے الوداعی ملاقات میں کہی ۔ وفاقی وزیرنے پاک چین تعلقات کو مستحکم کرنے میں چین کے سفیر کے کردار کو سراہا …

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیارنے کہاہے کہ چین کی جانب سے سماجی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، قومی سلامتی ، علاقائی سالمیت اور تنازعہ کشمیر پر حمایت قابل ستائش ہے۔انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جینگ سے الوداعی ملاقات میں کہی ۔ وفاقی وزیرنے پاک چین تعلقات کو مستحکم کرنے میں چین کے سفیر کے کردار کو سراہا اور ان کی آئندہ سرکاری ذمہ داریوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے کوویڈ 19 کے بعد معیشت کی بحالی کے لئے موجودہ حکومت کے شروع کردہ اہم ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ پاک چین اقتصادی راہداری پر پیشرفت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ اس منصوبہ کے تحت منصوبے تکمیل کے قریب ہیں ، سماجی و اقتصادی منصوبوں کوآگے بڑھایا جارہاہے اور خصوصی اقتصادی زونز بھی قائم کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیانمعاشی اور سٹریٹجک شراکت کی علامت ہے اور دونوں ممالک اس کے زریعے معاشی فوائد سے یکساں طور پر مستفید ہوں گے۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مشترکہ اقتصادی کمیشن (جے ای سی) کے پلیٹ فارم کی اہمیت کو بھی سراہا اور اسکے اجلاس کے انعقاد پر زور دیا۔چین کے سفیرنے وفاقی وزیر کی طرف سے خیر سگالی کلمات کا خیرمقدم کیا اور پاکستان میں اپنے خوشگوار قیام کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی عوامی حمایت سمیت تمام شعبوں پر محیط ہے۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کے لئے سی پیک پورٹ فولیو کو تقویت دینے پر مخدوم خسرو بختیار کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین اپنے دوست ملک پاکستان کے ساتھ معاشی و اقتصادی شراکت کو مستحکم رکھے گا۔